نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) ملک میں کاشت کے جال میں پھنسے ہوئے کسانوں کی اوسط ماہانہ آمدنی 6426 روپے ہے جبکہ کسان خاندانوں پر اوسطاً بقایا قرض 47000 روپے کا ہے۔
زراعت پر مبنی بہار کے کسانوں کی ماہانہ آمدنی ملک میں سب سے کم صرف 3558 روپے ہی
ہے۔
قومی سمپل سروے کے دفتر نے ملک کے دیہی علاقے میں 2013 کے دوران کئے سروے میں جو اعداد و شمار اکٹھے کئے اور اس کا جب تجزیہ کیا گیا تو پتہ چلا ہے کہ کسانوں کی اوسط ماہانہ آمدنی 6426 روپے ہے جبکہ اوسط کسان خاندانوں پر 47000 روپے کا قرض واجب الادا ہے